جوا[2]
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - شرط، بازی جس کے مختلف طریقے ہیں، قمار۔ پھرتا ہوں میں بے دل مرا دل کیوں نہیں دیتے کیا تم سے جوا کھیل کے میں ہار گیا ہوں ( ١٩٢٥ء، شوق قدوائی، دیوان، ٣٣ )
اشتقاق
سنسکرت کے اصل لفظ 'دیوت + کہ' سے ماخوذ اردو زبان میں 'جُوا' مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٨١٠ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: دیوت+کہ
جنس: مذکر